ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

مذاکرات الیکشن کے لیے کر رہے ہیں یا این آر او کے لیے؟ طلال کا فواد کے بیان پر ردعمل

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات الیکشن کے لیے کر رہے ہیں یا این آر او کے لیے؟

ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کے پیچھے نہ چھپیں، چوری کا حساب دیں، فواد صاحب!

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ آپ کا خیال ہے مذاکرات کی آڑ میں گوگی، پنکی، بھٹی، خان کی چوری معاف کر دی جائے؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کو یہاں تک لانے والا اس کا بیٹا ہے جس نے پنجاب کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کا بیٹا پنجاب کو لوٹ کر ملک سے بھاگ گیا۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایک طرف مذاکرات، دوسری طرف گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.