وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو سعودی عرب میں خصوصی اہمیت دی گئی، بلاول بھٹو مدینہ منورہ میں سعودی حکمرانوں اور مسجد نبوی کے منتظمین کے مرکز نگاہ بنے رہے۔
ایک موقع پر جب وزیر اعظم شہباز شریف کو ریاض الجنتہ میں خصوصی نوافل کی ادائیگی کے لیے خصوصی پروٹوکول میں لے جایا گیا تو سیکیورٹی حکام نے شہباز شریف کے مسجد کے اندر جانے کے بعد درجنوں کی تعداد میں آنے والے وفد کو مسجد کے دروازے پر روک لیا تھا۔
تاہم اس موقع پر سعودی حکومت کی اہم شخصیت نے بلاول بھٹو سے درخواست کی کہ وہ جس کو کہیں گے صرف وہی شخصیات ریاض الجنتہ میں داخل ہوسکیں گی۔
جس کے بعد بلاول بھٹو نے شاہ زین بگٹی، محسن داوڑ، سعید غنی، ناصر حسین، شرجیل میمن، قاسم نوید قمر سمیت کئی پیپلز پارٹی اور ن لیگی شخصیات کو بھی مسجد میں داخل کروانے کی سفارش کی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو کے بہترین اخلاق، بڑوں سے ادب اور شفقت نے بھی سعودی حکام کو متاثر کیا، جبکہ بڑی تعداد میں حکام بلاول بھٹو کی شخصیت کو ان کی والدہ بے نظیر بھٹو کی جھلک قرار دیتے رہے۔
بلاول بھٹو کو نہ صرف مسجد نبوی میں اہمیت ملی بلکہ ان کے لیے مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ میں داخلے کی بھی خصوصی اجازت ملی جہاں انہون نے اپنے وفد کے ساتھ نوافل ادا کیے۔
Comments are closed.