بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مختلف ممالک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن جاری

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن لگوائے جانے کا عمل جاری ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق میکسیکو میں60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے، چلی میں20 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگادی گئی۔

جنوبی کوریا میں آسٹرازینیکا ویکسین کم پڑگئی، ویکسین کم پڑنے کے سبب 65 یا زائد عمر والوں کو اب ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔

مختلف ممالک میں کورونا وائرس سے بچاؤکی ویکسین عوام کو لگائے جانے کا عمل جاری ہے۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ جاپان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے لیے درکار خاص سرنجز کی کمی ہوگئی، جاپان میں کل سے ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی ریاست وکٹوریا اور نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کورونا وائرس پابندیوں میں نرمی کا امکان ہے، دوسری جانب جرمنی میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں 14 مارچ تک توسیع کیے جانے کا امکان ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے آسٹرازینیکا ویکسین کو ہنگامی استعمال والی ویکسین کی فہرست میں شامل کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.