ملک کے مختلف علاقوں میں جنگلات میں آگ لگنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ منگل کی رات چار مقامات پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔
اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں، مانسہرہ میں بالا کوٹ اور بیسیاں کے قریب جبکہ مری میں نمب رومال کے جنگل میں اگ لگ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق علاقہ مکینوں اور انتظامیہ کی جانب سے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے جنگلات اور میدانی علاقوں کی جھاڑیوں میں 210 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات اور آگ بجھانے کے عمل میں 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کے 26 فیصد سے زیادہ واقعات میں لوگ ملوث تھے۔ درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ بھی آگ لگنے کی وجہ بنی۔
Comments are closed.