ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہ ہوسکی۔ سحری، افطار اور اعتکاف میں بیٹھے افراد کی مشکلات تاحال برقرار ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں گھنٹوں بجلی غائب ہونے سے شہریوں کا برا حال ہے، جبکہ دیہات اور چھوٹے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔
کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، کے الیکٹرک نے کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تردید کردی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پالیسی لوڈشیڈنگ جاری ہے، انحصار علاقائی نقصانات اور چوری کی شرح پر ہے۔
اسی طرح حیدرآباد کے بازاروں میں لوڈشیڈنگ سے عید کے رنگ پھیکے پڑ گئے ہیں، کاروباری طبقہ اور تاجر برادری مشکلات کا شکار ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے اور کوئٹہ میں 8 گھنٹے تک بجلی غائب ہے۔
Comments are closed.