وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ضمیر کے سوداگروں کو ملکی سیاست سے آؤٹ کرنے کا جو بیڑا کپتان نے اٹھایا پوری قوم وزیراعظم کے اس فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے جس سے مخالفین اور ضمیر کے سوداگر سخت پریشان ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خود احتسابی تحریک انصاف کا خاصہ اور وزیراعظم عمران خان کی جمہوری سوچ کی عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپتان نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا، کڑے احتساب کے بعد سپریم کورٹ نے صادق اور امین قرار دیا ۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ سینیٹ الیکشن میں ضمیر کا سودا کرنیوالے 20 اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا دلیرانہ فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ضمیر کے سوداگروں کو ملکی سیاست سے آؤٹ کرنے کا جو بیڑا کپتان نے اٹھایا پوری قوم وزیراعظم کے ساتھ ہے جس سے مخالفین اور ضمیر کے سوداگر سخت پریشان ہیں یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم شو آف ہینڈ کی بجائے خفیہ بیلٹ کا رونا رو رہی ہے۔
Comments are closed.