سندھ ہائی کورٹ نے محکمۂ بلدیات میں پرانے ٹیسٹ کی بنیاد پر نئی بھرتیوں کے کیس میں متعلقہ فریقین کے نوٹس اخبارات میں شائع کرنے کا حکم دے دیا۔
محکمۂ بلدیات میں پرانے ٹیسٹ کی بنیاد پر نئی بھرتیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت میں آئی بی اے سکھر اور سیبا کی جانب سے کوئی پیش نہ ہو سکا۔
عدالت نے متعلقہ فریقین کے نوٹس اخبارات میں شائع کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کر کے درخواست کی مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.