پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

پاکستان خطرناک ٹیم ہے، ہوسکتا ہے کل وہ اپنی بہترین کرکٹ کھیلے، ٹیمبا باوما

جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹیمبا باوما کا کہنا ہے کہ پاکستان خطرناک ٹیم ہے، ہوسکتا ہے کل وہ اپنی بہترین کرکٹ کھیلے۔

چنئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیمبا باوما کا کہنا تھا کہ ہم ویسا ہی کھیلیں گے جیسا کھیلتے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اسٹرینتھ اور کمزوریوں کا تجزیہ کیا ہے، کوشش کریں گے کہ پاکستان کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھائیں۔

حسن علی کی جگہ کل محمد وسیم جونیئر کو کھلائے جانے کا امکان ہے، ذرائع

جنوبی افریقہ کے کپتان کا کہنا تھا کہ اندازہ ہے کہ پاکستان خطرناک ٹیم ہے، پاکستان اب تک اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیلا، ہوسکتا ہے کل وہ اپنی بہترین کرکٹ کھیلے۔

انہوں نے کہا کہ کنڈیشنز کو دیکھ کر فائنل الیون کا فیصلہ کریں گے، کنڈیشنز کے مطابق ہی اسکور کے بارے میں ذہن بناتے ہیں۔

ٹیمبا باوما کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے اہم ہے کہ ہم ٹورنامنٹ میں بہتر سے بہتر پرفارم کریں۔ افغانستان اور پاکستان کے میچ میں دیکھا کہ یہاں بعد میں بیٹنگ کرنا آسان ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کے لیے لیکچر دیا اور کہا کہ ہم ایسا کئی بار کر چکے ہیں کہ نیچے سے اوپر اٹھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک پہلے بیٹنگ میں اچھا پرفارم کیا ہے، کوشش کریں گے کہ پہلے بیٹنگ کریں یا بعد میں، مائنڈ سیٹ ایک کی ہو۔

ٹیمبا باوما کا کہنا تھا کہ یہاں کی کنڈیشنز میں ابتدائی بیٹنگ میں اچھا آغاز اہم ہے، پاکستان کو ہم کمزور نہیں سمجھ سکتے، وہ ٹاپ چار کی ٹیم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ٹیم کی بری فارم کا ہمیں فائدہ ہوگا مگر ہمیں اچھا کھیلنا ہوگا، پاکستان ایک دن اگر خراب کھیلتی ہے تو اگلے روز بہت خطرناک بھی ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.