محکمہ موسمیات نے ممکنہ برف باری اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا، جمعہ کو بارش، برفباری کاسلسلہ بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ سے اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے بالائی، وسطی علاقوں میں بارش ہوگی، ہفتے اور اتوار کے درمیان مری، گلیات، ناران میں برفباری کا امکان ہے۔
ہفتے اور اتوار کے درمیان کاغان، نتھیا گلی، استور، سوات میں برفباری کا امکان ہے، ہفتے اور اتوار کو چترال، اسکردو اور گلگت میں شدید برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید برفباری سے سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے، بارشوں سے راولپنڈی، فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
سرگودھا اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کاخدشہ ہے، کشمیر، گلگت، مری، گلیات اور خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائڈنگ کاخطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں سے پنجاب کے شہروں میں دھند میں کمی کا امکان ہے۔
Comments are closed.