بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایکسچینج کمپنیوں کا کاروبار پی ایس او سسٹم سے منسلک کرنے کی تجویز

چیئرمین ایکسیچنج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ایکسچینج کمپنیوں کا کاروبار پی ایس او سسٹم سے منسلک کرنے کی تجویز ہے۔

ملک بوستان نے کہا کہ مجوزہ ڈرافٹ آفیشل گزٹ میں شامل کئے جانے کے 15روز میں اعتراضات، تجاویز بھیجنے کی اجازت دی گئی ہے۔

چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مجوزہ ڈرافٹ پر چیئرمین ایف بی آر سے مشاورت کی ہے۔

 ایکسچینج کمپنیز کا کاروبار اسٹیٹ بینک ریگولیٹ کرتا ہے، اسٹیٹ بینک کی اجازت ملنے پر ایکسچینج کمپنیز کو پی ایس او سے منسلک کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.