بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فروغ نسیم کا سرینا عیسیٰ کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجنے کا اعلان

وزیر قانون فروغ نسیم نے مسز سرینا عیسیٰ کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔

فروغ نسیم نے مسز سرینا عیسیٰ کے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) اور پراسیکیوٹر نیب کو خط کے معاملے پر جیونیوز سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ بہت بدتمیزی ہوگئی، اب برداشت نہیں کریں گے اور مسز عیسیٰ کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجیں گے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر قانون نے منی بل کے ذریعے سیکشن 216 میں غیر قانونی ترمیم کی، یہ ترمیم خود کو بچانے کی کوشش اور اختیارات سے تجاوز ہے۔

وزیر قانون نے مزید کہا کہ پہلے ہی بہت الزامات برداشت کر چکے، اب نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ مسز سرینا عیسیٰ نے چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر نیب کو خط لکھا تھا۔

خط میں سرینا عیسیٰ نے لکھا کہ وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے خلاف کارروائی سے بچنےکے لئے غیرقانونی اقدام کیا، وزیر قانون کا اقدام نیب آرڈیننس کے سیکشن نائن اے کی زد میں آتا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ وزیر قانون نے منی بل کے ذریعے سیکشن 216 میں غیر قانونی ترمیم کی، یہ ترمیم خود کو بچانے کی کوشش اور اختیارات سے تجاوز ہے، وزیر قانون، سابق اٹارنی جنرل انور منصور، شہزاد اکبر اور اشفاق احمد کےخلاف کارروائی کی جائے۔

خط میں کہا گیاتھا کہ امید ہے میرے نام بتانے کے بعد آپ ان افراد کے خلاف کارروائی کریں گے، ان افراد نے پہلے اِنکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 216 کے برعکس کارروائی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.