محکمہ صحت سندھ نے کورونا موبائل ویکسی نیشن یونٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق موبائل ویکسی نیشن یونٹ کے ذریعے معذور افراد اور دارلامان میں موجود لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔
ایدھی اولڈ ویلیج میں بزرگ اور بیمار لوگوں کی ویکسی نیشن بھی کی جائے گی، جو لوگ ویکسی نیشن سینٹرز نہیں پہنچ پاتے ان کو موبائل ویکسی نیشن یونٹ کے ذریعے ویکسین کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق این سی او سی کی ہدایت پر موبائل ویکسی نیشن یونٹ شروع کئے جارہے ہیں ۔
Comments are closed.