محکمہ صحت اسلام آباد نے کورونا وائرس کیسز کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ڈی ایچ او کے مطابق ہفتہ وار مثبت کیسز کی شرح، تیسری لہر میں کم ترین سطح پر ہے۔
ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا کا کہنا ہے کہ آج ختم ہونے والے ہفتے کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.9 فی رہی ہے، ایک ہفتے کے دوران 221 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.01 فی صد تھی، 14 سے 20 جون کے دوران 245 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
ضعیم ضیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا کے 37 کیس رپورٹ ہوئے۔
Comments are closed.