محکمہ داخلہ سندھ نے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے رہنماؤں کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کردیے۔
صوبائی محکمہ داخلہ نے مولانا عباس قادری، مولانا غوث بغدادی اور زین العابدین کو حراست میں لینے کا حکم دے دیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کے احکامات میں کہا گیا ہے کہ ان رہنماؤں کو 30 روز کے لیے حراست میں رکھا جائے کیونکہ ان پر احتجاج کے دوران سڑکیں بند کرنے کے الزامات ہیں۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق فہرست میں شامل افراد نقص امن کے لیے خطرہ ہیں، انہیں عوامی مفاد میں حراست میں لیا جائے۔
Comments are closed.