بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محکمہ تعلیم نے12 گاڑیوں کے لیے چیف سیکریٹری سے مدد مانگ لی

محکمہ تعلیم سندھ نے 12 گاڑیوں کی واپسی کے لیے چیف سیکریٹری سے مدد طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیرتعلیم  سندھ سعید غنی کے پاس ایک، جام مہتاب ڈہر کے پاس 2 سرکاری گاڑیاں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر تعلیم سعید غنی نےایک گاڑی واپس نہیں کی، سابق اسپیشل سیکریڑی رفیعہ حلیم کے پاس بھی ایک گاڑی ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ سابق وزیر کے اسٹاف افسر کے پاس بھی ایک گاڑی ہے، نثار کھوڑو کے ذاتی پی آر او کے پاس بھی ایک گاڑی ہے۔

 ذرائع  کا کہنا ہے کہ اعجاز جونیجو کے لیے پٹرول اخراجات بھی محکمہ تعلیم ادا کرتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.