محکمہ تعلیم سندھ نے 12 گاڑیوں کی واپسی کے لیے چیف سیکریٹری سے مدد طلب کرلی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کے پاس ایک، جام مہتاب ڈہر کے پاس 2 سرکاری گاڑیاں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر تعلیم سعید غنی نےایک گاڑی واپس نہیں کی، سابق اسپیشل سیکریڑی رفیعہ حلیم کے پاس بھی ایک گاڑی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر کے اسٹاف افسر کے پاس بھی ایک گاڑی ہے، نثار کھوڑو کے ذاتی پی آر او کے پاس بھی ایک گاڑی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز جونیجو کے لیے پٹرول اخراجات بھی محکمہ تعلیم ادا کرتا تھا۔
Comments are closed.