محکمہ بلدیات سندھ نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سیکریٹری بلدیات سندھ نجم شاہ نے کہا ہے کہ 30 جون تک پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے پر جائیداد ضبطی اور نیلامی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
600 اسکوائر فٹ کے فلیٹس اور 120 گز تک کے مکانات کو پراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ رہائشی مکانوں پر ٹیکس استثنیٰ صرف مالک کے اپنے ذاتی استعمال میں ہونے پر ہی ہوگا۔
سیکریٹری بلدیات نے مزید کہا کہ کرائے پر دی گئی ہر سائز کی جائیداد پر پراپرٹی ٹیکس لاگو ہوگا۔
Comments are closed.