بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محکمہ بلدیات سندھ نے ایم ڈی اے کے 4 افسران کو معطل کردیا

محکمہ بلدیات سندھ نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے 4 افسران کو معطل کردیا۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والوں میں ڈائریکٹر لیگل عرفان بیگ، ایکسیئن حسنین ایوب، ایم ڈی اے کے ایگزیکٹیو انجینئر لئیق احمد اور اسسٹنٹ انجینئر ذیشان حسین شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو ملیر ہاؤسنگ اسکیم اور تیسر ٹاؤن میں زمینوں پر قبضوں کی تحقیقات کی روشنی میں یہ معطلی کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.