پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے سری لنکا کے خلاف کپتان بابر اعظم کی شاندار اننگز کی کھل کر تعریف کی۔
گال سے جاری بیان میں کوچ محمد یوسف نے کہا کہ بابر اعظم نے دباؤ میں اچھی اننگز کھیلی، کپتان جس انداز میں ٹیل اینڈرز کو لے کر چلے وہ قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ کافی عرصے بعد بھرپور جذبے کے ساتھ کھیلی گئی اننگز دیکھی، نسیم شاہ بھی بہت جذبے سے کھیل رہے تھے۔
بیٹنگ کوچ نے مزید کہا کہ پانچ آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم سے کوئی پیغام نہیں بھیجا، بابر کپتان ہے مسیج بھیجنا اچھی بات نہیں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ دوسری اننگز میں سری لنکا کو جلد از جلد آؤٹ کریں۔
Comments are closed.