جنوبی افریقا کے خلاف دونوں ٹی 20 میچز میں شاندار پرفارمنس دینے والے محمد رضوان کی ایک اور خوبی شائقین کرکٹ کو بھا گئی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پر کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران محمد رضوان نے گراونڈ میں ہی مغرب کی نماز ادا کی۔
جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان ٹی 20 میچ کے دوران گرین شرٹس کے وکٹ کیپر بیٹسمین کریز پر اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھا رہے تھے۔
شائقین کرکٹ اُن کی بیٹنگ سے خوب محظوظ ہورہے تھے کہ اس دوران مغرب کی آذان ہوگئی، اوور کی تکمیل پر محمد رضوان نے گراؤنڈ کے اندر ہی انفرادی طور پر نماز ادا کی۔
اس دوران میچ کے امپائر اور جنوبی افریقی کھلاڑی محو گفتگو کرتے رہے، اور جیسے ہی رضوان نے نماز کی ادائیگی مکمل کی تو میچ دوبارہ شروع ہوگیا۔
Comments are closed.