بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محمد رضوان نے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ سیلاب متاثرین کے نام کردیا

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ سیلاب متاثرین کےنام کردیا۔

محمد رضوان کا کہنا ہے کہ میں یہ ایوارڈ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی کے متاثرین کے نام کرنا چاہوں گا۔

اُنہوں نےامید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری یہ کوشش متاثرین کےچہروں پر مسکراہٹ لائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ ساتھی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ جنہوں نے میرے لیےچیزوں کو آسان بنایا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔

محمد رضوان نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں اور اسی مومنٹم کو آسٹریلیا بھی لے کر جانا پسند کروں گا۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کو ستمبر کے مہینے کا آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، آسٹریلیا کے کیمرون گرین اور بھارت کے اکسر پٹیل کو نامزد کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.