ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹرننگ پوائنٹ شاہین شاہ آفریدی کی اننگز تھی وہ مومنٹم بنا گئے اور میچ لے گئے۔
پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں محمد رضوان نے کہا کہ میرا بلا ہاتھ میں گھوم گیا تھا، گیند باہر بھی جا سکتی تھی لیکن وہ کیچ بہت اچھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم میچ میں رہے تھے لیکن نتیجہ اپنے حق میں نہیں کر سکے، ہمارے کھلاڑیوں نے کوشش کی لیکن کریڈٹ زمان خان کی بولنگ کو دینا چاہیے۔
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ زمان خان آخر میں اچھے اوورز کر رہے ہیں، وہ رنز نہیں بننے دیتے، پی ایس ایل میں اچھے پلیئرز آ رہے ہیں، صائم ایوب اور احسان اللّٰہ ان میں شامل ہیں۔
ملتان سلطانز کے کپتان نے کہا کہ لاہور اور ملتان دونوں نے اپنی اپنی ذمے داری اچھی طرح انجام دی، فائنل میں پریشر آنا ہوتا ہے چاہے آپ پہلے یا بعد میں بیٹنگ کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے، ایک رن سے ہارے ہیں، لاہور قلندرز نے جیتنے کے لیے کوشش کچھ زیادہ کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے میں ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دی تھی۔
Comments are closed.