محمد حفیظ 100واں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے والے دوسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔
جوہانسبرگ میں محمد حفیظ جنوبی افریقا کے خلاف اپنا 100واں ایک روزہ میچ کھیلنے کے میدان میں اترے۔
قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے 100 میچ کھیلنے کے موقع پر انہیں نئی کیپ دی اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے وقار یونس کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر کوچ مصباح الحق نے انہیں گلے لگایا جبکہ باقی ٹیم نے اُن کے لیے ڈھیر ساری تالیاں بجائیں۔
محمد حفیظ نے اس تاریخی دن کے حوالے سے اپنے جذبات کو ’بہت عاجزی اور قابل فخر‘ کے الفاظ میں ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی ٹیم، پاکستان کرکٹ بورڈ اور اُن تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا۔
وہ 100 یا اُس سے زائد ٹی 20 میچز کھیلنے والوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، اُنہوں نے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اس فہرست میں سب سے ٹاپ پر پاکستان کے شعیب ملک ہیں، جو 116 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں
دوسرے نمبر بھارت کے روہیت شرما ہیں جبکہ تیسرے نمبر مارٹن گپٹل اور مارگن ہے جنہوں نے 102 ، 102 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رکھے ہیں۔
آج کے میچ سے قبل محمد حفیظ اور شاہد آفریدی نے 99 ، 99 ٹی 20 میچز کھیل رکھے تھے، اگر وہ یہ سیریز مکمل طور پر کھیلتے ہیں تو وہ سب سے زیادہ ٹی 20 میچز کھیلنے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ جائیں گے۔
Comments are closed.