اتوار 29؍جمادی الثانی 1444ھ22؍جنوری 2023ء

محسن نقوی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر

الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیر اعلی پنجاب تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے معاملے پر اجلاس ہوا، جس میں 15 افسران شریک ہوئے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا، نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیا گیا جبکہ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کیا تھا۔

اجلاس کے شرکاء کو سیکریٹری عمر حمید، اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال حسین نے بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ شعبوں کے ڈی جیز اور ایڈیشنل ڈی جیز کو بھی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی تھی، اس موقع پر آئینی اور قانونی معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.