محسن بیگ پر حراست کے دوران مبینہ تشدد کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ متعلقہ مجسٹریٹ کے ہمرا تھانہ مارگلہ پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تھانے کا ریکارڈ اور سی سی ٹی وی ویڈیو طلب کرلی، ایس پی صدر اور ایف آئی اے کے زخمی اہلکار بھی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے محسن بیگ پر مبینہ تشدد کے متعلق تحقیقات کیں۔
محسن بیگ پر حراست کے دوران مبینہ تشدد کے معاملے پر ایس ایچ او تھانا مارگلہ میاں خرم انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ایس ایچ او میاں خرم نے بیان دیا کہ میں نےافسران کےحکم کی تعمیل کی، ایس ایس پی آپریشن اور ایس پی صدر بھی موقع پر موجود تھے۔
ایس ایچ او نے اپنے بیان میں کہا کہ متعلقہ افسران کی موجودگی میں تمام کارروائی عمل میں لائی گئی۔
Comments are closed.