مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مجھ سے مسلم لیگ ن کے بانی رہنما میاں محمد نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف بیان لینےکی کوشش کی گئی۔
طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ توہین عدالت کی میری سزا کے 5 سال پورے ہو گئے ہیں، نواز شریف کا ساتھ دینے پر مجھے سزا دی گئی۔
طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت مسلم لیگ ن کے لوگوں کو چن چن کر سزائیں دی گئیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران قسم اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ خدا کی قسم میں نے توہین عدالت نہیں کی تھی اور نہ نیت تھی، کبھی عدالت کی توہین کی نہ ایسا سوچا، سیاسی انتقام لیا گیا۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستان آج ان حالات تک پہنچا ہے۔
Comments are closed.