جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

مجھے یقین تھا پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا، وزیر خزانہ اسحاق دار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مجھے یقین تھا پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا اور ہماری حکومت نے یہ ثابت کر کے دکھایا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اب ہم معاشی استحکام کی پوزیشن میں آگئے ہیں، یقین ہے کہ پاکستان جی ٹوئنٹی میں ضرور شامل ہوگا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں نے پارلیمنٹ میں سب سے پہلے میثاق معیشت کی بات کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم درست معاشی سمت کی جانب رواں دواں ہیں، پاکستان کے پاس کھربوں ڈالر کے اثاثے ہیں، دوست ممالک اور عالمی کمپنیاں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ پاکستان کے پاس اربوں ڈالر کا گیس پائپ لائن کا نظام ہے. 

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ ملکی معیشت ترقی کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.