جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

اسلام آباد، پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق افتخار درانی کو ان کی رہائش گاہ سے سادہ کپڑے پہنے اہلکاروں نے گرفتار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کی اب تک کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

دوسری جانب ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر افتخار درانی کو اسلام آباد سے اغوا کیا گیا ہے، ان سے متعلق تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.