جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

راشد لطیف کا پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے اظہار لاتعلقی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے ان کا کوئی تعلق نہیں، وہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی پیشکش سے انکار کرچکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکاء اشرف نے کرکٹ امور میں مشاورت کے لیے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو اپنا مشیر مقرر کر لیا ہے۔

راشد لطیف کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کے کہنے پر ایک بار اجلاس میں گیا تھا، پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا حصہ بننا چاہتا ہوں نہ بنوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی کا شوشہ چیئرمین نے کیا ہے تو کرکٹ کمیٹی کا اعلان کیوں نہیں کیا، پی سی بی میں فی الحال کام نہیں کرنا چاہتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.