بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مجھے مُڑ کے نہیں دیکھنا چاہیے تھا: فخر زمان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا متنازع رن آؤٹ پر کہنا ہے کہ میری غلطی تھی، ڈی کوک کو قصور وار نہیں ٹہھراتا، مجھے مڑ کے دیکھنا نہیں چاہیے تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کے فخر زمان کو آؤٹ کرنے کے لیے جھانسا دینے پر سوال اٹھا دیا۔

فخر زمان نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی افریقا کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا آسان نہیں، ٹیم نے بہت محنت کی ہے جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کافی دنوں سے اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے بے چین تھا، ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھی پرا مید ہوں بڑی اننگز کھیلوں گا۔

فخر زمان نے کہا کہ بابر اعظم میں لیڈر شپ کی صلاحیتیں بہت زیادہ ہیں ان کے ساتھ بیٹنگ کرکے سیکھنے کو ملا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر نے کہا کہ برے وقت میں جہاں تنقید ہوئی وہیں بہت سے لوگوں نے سپورٹ کیا، جو میری اننگز کو تُکا کہہ رہے ہیں شاید میں ان کے معیار پر پورا نہیں اتر رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.