بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مجھے بھی سینیٹ کی سیٹ بیچنے کی آفر ہوئی، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج نہیں کئی دفعہ پہلے بھی مجھے پیسوں کے عوض سینیٹ کی سیٹ بیچنےکی آفر ہوئی، مجھ سے براہ راست اور ان ڈائریکٹ سینیٹ نشست بیچنے کیلئے رابطے کیے گئے۔

کلرسیداں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ بلوچستان میں سینیٹ کے ایک ووٹ کی قیمت 50 سے 70 کروڑ لگ رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی چارٹر آف ڈیموکریسی میں اوپن بیلٹ کا معاہدہ کرچکی ہیں، میں مسلم لیگ نون کے اوپن بیلٹ کے مطالبے کی تائید بھی کرچکا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ اصل ایشو یہ ہے کہ کیا اس موجودہ سسٹم کے تحت الیکشن ہونا چاہیے یا نہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی خرید و فروخت میں سب سے زیادہ مال مولانا فضل الرحمٰن نے بنایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.