نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعلامیہ پر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) آپریشن نے وضاحت دے دی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق این سی او سی ہدایات کی روشنی میں مجموعی طور پر پروازوں میں 20 فیصد کمی کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کمی کے تناظر میں پی آئی اے کا فیصل آباد اور کوئٹہ کا فضائی آپریشن متاثر نہیں ہوگا۔
وضاحتی بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ کوئٹہ کا دوسرے ملکی علاقوں سے رابطہ عید کے دنوں میں بھی بحال رہے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.