پاکستان اور برطانیہ نے مجرموں کی حوالگی کا معاہد جلد مکمل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
شیخ رشید نے برطانوی ہائی کمشنر سے کہا کہ بدقسمتی ہےغریب ملکوں سے پیسہ لوٹنے والے بڑے ملکوں میں پناہ لے لیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے اقدامات کرنے چاہئیں کہ جرم کرنے والے کو کہیں پناہ نہ ملے۔
کرسچن ٹرنر اور شیخ رشید نے دوران ملاقات نے معاہدے کے حوالے سے رابطے مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Comments are closed.