متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو کبھی کسی جعلی مدد کی ضرورت نہیں رہی۔
کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کورنگی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ حلقہ ایم کیو ایم کا گڑھ ہے، ہماری سیٹ ہمیں واپس مل چکی ہے، صرف رسمی کارروائی 16جون کو ہوگی۔ کراچی میں ہماری 14 سیٹیں چھینی گئیں۔
اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما و سابق میئر وسیم اختر نے کہا کہ تحریک انصاف سے علیحدگی کی وجہ شہری مسائل کا حل نہ ہونا تھا، ہماری 14 سیٹیں لیکر عمران خان وزیراعظم بنے پھر بھی ہمارے ساتھ دھوکا کیا۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مصنوعی جماعتیں بنائی گئیں وہ اپنی منہ کی کھائیں گی۔
Comments are closed.