بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

متحدہ نے وزیراعظم سے پی پی کی شکایت لگادی

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے متعلق شکایت لگادی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور ڈپٹی کنوینر وسیم اختر پر مشتمل دو رکنی وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی موجود تھے، اس دوران ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ پیپلز پارٹی معاہدے پر عمل نہیں کر رہی، معاہدے پر آپ کے بھی دستخط تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے خالد مقبول اور وسیم اختر کو یقین دلایا کہ وہ معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کی ایم کیو ایم کی شکایت پر آصف علی زرداری سے بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی میں نئی حلقہ بندیوں اور بلدیاتی الیکشن پر بھی بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کا وفد کچھ دیر میں آصف علی زرداری سے بھی ملے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.