متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں غیر متوقع بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ روز دوپہر سے شروع ہونے والا شدید بارشوں کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ریاست شارجہ، فجیرہ اور راس الخیمہ میں درمیانی اور تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ جبل علی میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔
دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ ناگہانی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں درجۂ حرارت کم اور موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ مزید بارشوں کا بھی امکان ہے۔
Comments are closed.