بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

متاثرینِ سیلاب کی امداد: امریکا کی تیسری پرواز کراچی پہنچ گئی

متاثرینِ سیلاب کے لیے امداد لے کر امریکا کی تیسری پرواز کراچی پہنچ گئی۔

امدادی سامان لے کر پرواز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی ہے، جہاں پر این ڈی ایم اے کے نمائندے امریکی سفارت کار اور پاک فوج کے افسران موجود تھے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 25 واں جہاز متاثرینِ سیلاب کے لیے امداد لے کر پہنچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکام کو آگاہی کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے مزید 20 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی ہے۔

یہ امدادی سامان امارات ہلالِ احمر کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔

ایئر پورٹ پر ہلالِ احمر کے انچارج، این ڈی ایم اے اور فوج کے افسران موجود تھے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے 2 کروڑ ڈالرز امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.