سندھ ہائیکورٹ نے دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے مقدمے میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ایم کیوایم کے مبینہ ٹارگٹ کلرز عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو بری کر دیا۔
عدالت نے ملزمان کی جانب سے سزا کے خلاف دائر درخواست میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کی سزا برقرار رکھنے کیلئے ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکی، ملزمان کے خلاف مزید کیس نہیں ہیں تو اُنہیں جیل سے رہا کیا جائے۔
واضح رہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے دو، دو لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے سال 2000ء میں ایم اےجناح روڈ پر پولیس اہلکاروں ریحان اور نثار کو قتل کیا تھا۔
ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں دیگر مقدمات بھی زیر سماعت ہیں، عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو ایم کیو ایم مرکز 90 سے گرفتار کیا گیا تھا۔
Comments are closed.