بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ماہر موسمیات کی شیشپر جھیل جیسے مزید واقعات کی پیشگوئی

اسکاٹ لینڈ کے ماہر موسمیات اسکوٹ ڈنکین کا کہنا ہے کہ شیشپر برفانی جھیل بہنے سے سیلاب کی کیفیت پیدا ہوئی، آنے والے دنوں میں ایسے مزید واقعات ہوسکتے ہیں۔

ایک بیان میں ماہر موسمیات اسکوٹ ڈنکین نے کہا کہ گرمیوں نے برفانی جھیل پھٹنے کے عمل کو متحرک کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں گرمی کی شدت میں آئندہ دنوں میں مزید اضافہ ہوگا، کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی وادیٔ ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کے اخراج نے تباہی مچا دی، حسن آباد میں پل گرنے کے بعد 22 گھر خالی کرا لیے گئے۔

شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا تھا، پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث شاہراہِ قراقرم پر بنا حسن آباد پل گر گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.