گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) رضا باقر نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی کا مقصد صنعت کو اعتماد دینا تھا۔
اپنے ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے کئی اقدامات تاریخ میں پہلی بار لیے۔
گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ صنعت، کاروبار اور گھریلو صارفین کے لیے شرح سود میں کمی سے 470 ارب روپے ریلیف ملا، لوگوں کے قرضے مؤخر کرنے کی اسکیم لائی گئی، قرضوں کے مؤخر ہونے سے 660 ارب کی پرنسپل پیمنٹ مؤخر ہوئی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.