ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

مالی سال2019-20 میں قائم جامعات کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش

مالی سال2019-20 میں قائم کی گئی یونیورسٹیوں کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی خواتین یونیورسٹی،یونیورسٹی آف میانوالی اور یونیورسٹی آف چکوال قائم کی گئی۔ موجودہ مالی سال میں50ملین کی رقم راولپنڈی خواتین یونیورسٹی کیلیےمختص ہوئی۔

ان یونیورسٹیز میں کیمسٹری،ریاضی،فزکس اوراردوکےمضامین میں تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں جب کہ قانون سازی، آرٹس، انجینئرنگ سمیت دیگرمضامین پڑھائےجارہےہیں۔

 یونیورسٹی کی ترقیاتی اسکیم کا تخمینہ 299 ملین سے زائد ہے۔ یونیورسٹی کی ترقیاتی اسکیم کا تخمینہ1500ملین روپےہے موجودہ مالی سال میں 95 ملین کی رقم مختص کی گئی ہے۔

کوہساریونیورسٹی مری مالی سال2019-20میں قائم کی گئی۔ کوہساریونیورسٹی میں تعمیراتی،ترقیاتی کاموں کےباعث تعلیمی سرگرمیاں شروع نہ کی جاسکیں۔ باباگورونانک یونیورسٹی مالی سال2019-20میں قائم کی گئی، یونیورسٹی کی ترقیاتی اسکیم کا تخمینہ967 ملین سے زائد ہےاسکیم کی منظوری کے بعد ترقیاتی کام شروع کر دیا جائے گا۔

The post مالی سال2019-20 میں قائم جامعات کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.