اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ مالی سال 22-2021 کے دوران بینکوں کے ڈپازٹ میں اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق جون 2022 تک بینکوں کے ڈپازٹس 22 ہزار 809 ارب روپے رہے، جن میں 3 ہزار 13 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جون 2022 تک بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 17 ہزار 419 ارب روپے رہا، مالی سال میں بینکوں کی سرمایہ کاری 3 ہزار 677 ارب روپے بڑھی۔
ایس بی پی کے مطابق جون 2022 تک بینکوں کے فراہم کردہ قرضوں کا حجم 10 ہزار 885 ارب روپے رہا، مالی سال میں بینکوں نے ایک ہزار 889 ارب روپے مالیت کے قرض دیے۔
Comments are closed.