وزارت اقتصادی امور نے رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران بیرونی قرض کی رپورٹ جاری کر دی۔
رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران غیر ملکی قرض میں 60.5 فیصد کمی آئی ہے اور اس کی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کا معطل ہونا ہے۔
وزارت اقتصادی امور کے مطابق جولائی 2022 سے اپریل 2023 تک پاکستان کو 8 ارب 12 کروڑ ڈالر قرض ملا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 13 ارب ڈالر غیر ملکی قرض ملا تھا۔
بجٹ 23-2022 میں بیرونی ذرائع سے فنانسگ کا تخمینہ 22 ارب 65 کروڑ ڈالر لگایا گیا تھا۔
رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ایشیائی ترقیاتی بینک سے1 ارب 97 کروڑ ڈالر کا قرض ملا۔
وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی بینک نے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کا قرض دیا۔ جبکہ آئی ایم ایف نے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کا قرض دیا۔
رواں مالی سال جولائی اپریل میں سعودی عرب آئل سہولت کے تحت 98 کروڑ ڈالر کی امداد ملی، جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کمرشل بینکوں سے 90 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس سے67 کروڑ 72 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے۔
Comments are closed.