جمعہ 28؍شوال المکرم 1444ھ19؍مئی 2023ء

شامی صدر بشار الاسد سعودی عرب پہنچ گئے

بارہ سال بعد عرب لیگ میں شام کے دوبارہ شامل ہونے پر شامی صدر بشار الاسد عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کرنے سعودی عرب پہنچ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق عرب لیگ کے بتیسویں اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے شام کے صدر بشارالاسد سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچے ہیں۔

شام کے صدارتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بشارالاسد کی عرب لیگ سمٹ میں شرکت کی تصدیق کی گئی۔

شام کی عرب لیگ میں دوبارہ شمولیت کے بعد سعودی عرب نے شامی صدر کو مدعو کیا تھا۔

واضح رہے کہ شام میں ہونے والی خانہ جنگی میں عوام اور مظاہرین سے روا شامی حکومت کے ناروا سلوک کے خلاف 2012ء میں شام کو عرب لیگ سے نکال دیا گیا تھا اور بیشتر عرب ممالک نے شام سے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.