
یورپی ملک مالٹا کے میڈیا نےدعویٰ کیا ہے کہ مالٹا کو فیٹف (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے خارج کر دیا گیا ہے۔
تاہم مالٹا کے وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے ایف اے ٹی ایف کے باضابطہ اعلان سے قبل ملک کو گرے لسٹ سے نکالے جانے کی خبروں کی تصدیق یا تردید سے انکار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی رازداری کی سخت پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے باضابطہ اعلان سے قبل کچھ نہیں کہ سکتے۔
تاہم مالٹا نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے ضروری اصلاحات کی ہیں، جو مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔
مالٹا جون 2021 سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں موجود ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے گرے لسٹ سے خارج ہو نے والے ممالک کا باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا۔
Comments are closed.