برفیلی وادی مالم جبہ میں سنو ماؤنٹین سائیکلنگ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے ماہر سائیکلسٹ شریک تھے۔
سنو ماؤنٹین سائیکلنگ ریس میں 2 خواتین سمیت20 کھلاڑی شریک تھے جنہوں نے مالم جبہ کے مشکل اور پتھریلی راستوں پر انتہائی مہارت سے سائکلیں دوڑائیں اور اپنی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔
6 کلومیٹر طویل ٹریک پر ہونے والے مقابلوں کو دیکھنے کے لیے مالم جبہ میں شائقین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی خاتون کھلاڑی کو خوب داد دی۔
کھلاڑی کہتے ہیں کہ مالم جبہ سنو ماونٹین سائیکلنگ ریس کے لیے بہترین اسپاٹ ہے۔
Comments are closed.