مالدیپ کے مالے ایئرپورٹ پر سری لنکن ایئرلائن کی ایئربس اے 320 نییو کو گراؤنڈ وہیکل نے ٹکر مار دی جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کولمبو کے بندر انائیک انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سری لنکن ایئر کی پرواز مالے ائیرپورٹ پہنچی تھی۔ ایربس اے320 نیو ایئرپورٹ پر پارک تھی اور واپسی کی پرواز یوایل 1116 کی روانگی کے لیے تیاری کی جا رہی تھی کہ فلائٹ ہینڈلنگ اسٹاف کی گاڑی ایئر بس سے ٹکرا گئی۔
بتایا گیا ہے کہ طیارے میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا اور کوئی اس واقعے میں زخمی بھی نہیں ہوا ہے تاہم طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والی ایئربس اے320 نیو مارچ 2017ء میں سری لنکن ایئر لائن کو ڈیلیور کی گئی تھی جو چار سال ایک ماہ پرانی ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Comments are closed.