وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں لیے گئے قرضوں کی وجہ سے قرضہ مزید بڑھتا جارہا ہے۔
اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بینکوں کو چھوٹے قرضے دینے کی عادت نہیں تھی اور بینکوں سے چھوٹے قرضے حاصل کرنے میں لوگوں کو اب بھی مشکلات ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ن لیگ نے ڈھائی سال میں 20 ہزار ارب اور موجودہ حکومت نے 35 ہزار ارب روپے واپس کیے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 15 ہزار ارب روپے انفرااسٹرکچر، سڑکوں اور اسکولوں پر لگا دیتے تو ملک بدل جاتا۔
Comments are closed.