سندھ پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی کے عملے نے پاک کالونی میں کارروائی کرتے ماضی کی دہشت گردی میں ملوث کالعدم تنظیم کے کارکن کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کے ملزم فہیم عرف 15 کی گرفتاری سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن گارڈن کے عملے کے ہاتھوں پاک کالونی کے علاقے بڑا بورڈ سے اسلحہ سمیت عمل میں آئی۔
کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملزم نے سال 2002 میں ایک کالعدم سیاسی تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔ اسے سال 2009 میں ٹارگٹ کلنگ کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔
گرفتار ملزم سے تفتیش کے مطابق اس نے دیگر تنظیمیں ساتھیوں کے ساتھ مل کر سال 2012 میں ناظم آباد میں فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کیا جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ سال 2010 میں پاک کالونی میں بسم اللہ ہوٹل لڈن حلوہ پوری کے قریب فائرنگ کرکے مخالف سیاسی تنظیم کے لڑکوں کو قتل کیا۔
ملزم پر سال 2011 میں لسانی بنیادوں پر گٹر باغیچہ پاک کالونی سے کار میں سوار دو افراد کو اغواء کرکے آبادکاری گراؤنڈ میں قتل کیا ان کی لاشیں چاولا مارکیٹ کی کچرا کنڈی پر پھینک دیں۔
Comments are closed.