اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ماضی میں شرطیں لگا کر کہا جاتا تھا کہ نواز شریف کو پھانسی ہوجائے گی۔
لاہور میں پارٹی میٹنگ سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اس حکومت نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، ہم نے تھانے کچہریاں بھی بھگتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ منتخب وزیراعظم پر جھوٹا مقدمہ بناکر چلتا کیا گیا، اس حکومت کا انتقام اس سے کہیں زیادہ ہے۔
حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں شرطیں لگا کر کہا جاتا تھا کہ نواز شریف کو پھانسی ہوجائے گی، طیارہ ساز ش کیس میں اُسی قانون میں، جس میں ذوالفقار علی بھٹو پھانسی ہوئی تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹم بم بنایا تھا لیکن ایٹمی دھماکے نواز شریف کی قیادت میں ہوئے۔
ن لیگ کے نائب صدر نے کہا کہ چوری شدہ مینڈیٹ کی حکومت نے جو انتقام لیا وہ تحریک نجات سے کہیں زیادہ ہے، آج بہت سے ایسےچہرے دیکھ رہا ہوں جو تحریک نجات سے وابستہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے داد کہتے تھے، بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یاد رکھے، آئندہ الیکشن میں 2018 والی غلطیوں کو نہ بھولا جائے۔
Comments are closed.